مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
زیادہ ہوتی ہے ، لحاف کی سخت ضرورت ہے ، اس وقت آپ حضرات دوسرے مدارس کی کافی امداد کر چکے ہوں گے ، مجھے اس کا علم بھی ہوا ہے ، پھر بھی اگر توجہ فرمائیں گے ، اور احباب سے مل کر وہاں کی ضرورت کا اظہار کریں گے انشاء اللہ ان حضرات کا بھی مقصد پورا ہوجائے گا ، اللہ سب کو اس کا بہتر صلہ عطا فرمائے ۔ صدیق احمد خادم جامعہ عربیہ ھتورا ۔باندہایک مدرسہ کے لئے اپیل ایک جگہ سے کچھ لوگ آئے ہوئے تھے اور اپنے مدرسہ کے چندہ کی وصولیابی کے لئے حضرت سے تصدیق اور اپیل لکھوانا چاہتے تھے ، ان کی درخواست پر حضرت نے مندرجہ ذیل خط تحریر فرمایا ۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم الحمد للہ وکفی وسلام علی عبادہ الذین اصطفیٰ مدرسہ اسلامیہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ میں تھوڑے سے مسلمانوں کے گھر ہیں ، ان حضرات نے کوشش کر کے ایک مسجد تیار کرائی اور مدرسہ کی بنیاد رکھی ہے ، مدرسہ کی بنیاد مکمل ہوگئی ہے ، مدرسین کی تنخواہ وغیرہ کا انتظام مشکل سے کر پاتے ہیں ، تعمیر میں کافی رقم کی ضرورت ہے ، اس لئے تمام اہل خیر حضرات سے تعاون کی درخواست ہے ۔بہتر یہ ہے کہ خود جاکر وہاں کا حال دیکھ لیں ، اس کے بعد اطمینان ہو تو پھر حسب حیثیت امداد میں دریغ نہ فرمائیں ، دینی کام ایک دوسرے کے تعاون سے چلتے ہیں ، اللہ پاک اس کا بہتر صلہ عطاء فرمائے ۔ احقر صدیق احمد خادم جامعہ عربیہ ،ھتورا ۳؍ربیع الاول ۱۴۰۶ھ