مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔ باب۱ مدارس ومکاتب قائم کرنے کی اہمیت مدرسہ کے لئے زمین دینے کی ترغیب ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ ’’احقر اپنے علاقہ میں دینی مدرسہ کے لئے زمین دینا چاہتا ہے ، اس میں آپ سے مشورہ چاہتا ہوں ، حضرت نے جواب تحریر فرمایا : مکرمی السلام علیکم مدرسہ کے لئے جو کچھ آدمی کر سکتا ہو کر تا رہے ، آپ سے جو خدمت ہو سکے کیجئے اور لوگوں کو ترغیب دیجئے۔ صدیق احمدمدرسہ کے لئے مقدمہ اور جھگڑے والی زمین نہ لیجئے ایک صاحب نے مشورہ کیا کہ مدرسہ کے لئے زمین بہت گراں مل رہی ہے ، ڈیڑھ لاکھ کی ہے اور دوسری زمین بہت سستی مل رہی ہے لیکن اس میں مقدمہ چل رہا ہے پتہ نہیں کب تک چلے آپ سے مشورہ مطلوب ہے کہ مدرسہ کے لئے کون سی زمین خریدوں ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا : عزیزم السلام علیکم جس میں مقدمہ نہ ہو وہی زمین مناسب ہے ، کوشش کیجئے کہ کچھ رعایت ہوجائے، درمیان میں کچھ ایسے لوگوں کو لے جائیے ۔ اللہ پاک کامیاب فرمائیے۔ صدیق احمدمدرسہ کی ذمہ داری کو منجانب اللہ فیصلہ سمجھئے ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ مشیر کاروں نے احقر ناکارہ کو مدرسہ کا ذمہ دار بنادیا ہے احقر ناتجربہ کار ہے ، اپنے اندر اہلیت نہیں پاتا حضرت نے جواب تحریر فرمایا: