مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
باب۲ مدرسہ کیسی جگہ قائم کرنا چاہئے جب تک پڑھانے کی جگہ نہیں ملتی مسجد میں کام شروع کر دیجئے ایک صاحب نے لکھا کہ مجھے پڑھانے کے لئے جگہ کی ضرورت ہے کسی اچھی جگہ کا انتخاب فرمادیں ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا : مکرمی زید کرمکم السلام علیکم دعاء کر رہا ہو اللہ پاک فضل فرمائے اور بہتر جگہ عطا فرمائے ، کوشش کیجئے کچھ لڑکوں کو مسجد ہی میں پڑھانا شروع کر دیجئے۔ صدیق احمدمدرسہ ایسی جگہ قائم کرنا چاہئے جہاں پانی وغیرہ کی سہولیت ہو مدھہ پردیش کے بعض علاقوں میں حضرت بہت عرصہ سے دینی مدرسہ ومکتب کے قیام کی کوشش فرمارہے تھے ، بحمد ہ تعالی مدت دراز کے بعد کچھ مرد مجاہد کھڑے ہوئے اور قیام مدرسہ کے لئے کمر بستہ ہوگئے ، مدرسے کے لئے جگہ کا انتخاب بھی ہوگیا لیکن اس جگہ پانی کی بڑی دقت تھی ،ان حضرات نے حضرت کی خدمت میں تحریر فرمایا کہ مدرسہ کے لئے کسی مدرس ومنتظم کو بھیج دیجئے جو مدرسہ چلا سکے حضرت کو پورے حالات کا علم ہوچکا تھا، ان کے خط کے جواب میں حضرت نے تحریر فرمایا : مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ خدا کرے خیریت ہو میں نے خط لکھا تھا کہ حاجی عبد الرزاق صاحب کے مشورہ سے کوئی