مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
باب۴ سنگ بنیاد سنگ بنیادکا اس قدر اہتمام نہ کیجئے ایک صاحب نے بڑے اصرار سے سنگ بنیاد کے لئے حضرت کو بلایا اور لکھا کہ حضرت صرف اس وجہ سے کام رکا پڑا ہے ، حضرت نے جواب تحریر فرمایا ۔ مکرمی السلام علیکم ورحمۃ اللہ دعاء کر رہا ہوں اللہ پاک مقصد میں کامیاب فرمائے سنگ بنیاد کے سلسلہ میں اتنا اہتمام نہ کرنا چاہیے ،صحابہ کرام بھی اس قسم کے کام کرتے تھے جو طریقہ ان حضرات کا تھا اس پر عمل کرنا چاہیے ، اس قسم کی چیزوں میں صحابہ اس طرح اہتمام نہیں کرتے تھے ، دو رکعت نفل پڑھ کر اللہ پاک سے دعاء کر کے کام شروع کر دیجئے ، میں بھی دعاء کر رہاہوں ۔ صدیق احمدمدرسہ شروع کرنے اور بنیاد ڈالنے کا طریقہ ایک صاحب نے حضرت دامت برکاتہم کو اپنے یہاں مدرسہ کی بنیاد اور اس کے افتتاح کے لئے بڑے اصرار کے ساتھ مدعو فرمایا ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا ۔ مکرمی السلام علیکم میرے ذمہ اسباق ہیں ان کو پورا کرنا ہے ، بیماری کی وجہ سے ناغہ ہوا ہے ، آ پ دو رکعت نفل پڑھ کر بنیاد رکھ دیں اللہ پاک برکت عطاء فرمائیں ۔ صدیق احمد