مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
نہیں ہورہا ، ایک جگہ سے یہ رقم آئی تھی کہ یہ رقم ہدیہ ہے ، بعد میں ان سے دریافت کیا تو فرمایا کہ زکوۃ کی رقم ہے اور مدرسہ کے لئے ہے ، آپ ارشاد فرمائیں کہ آپ کی یہ رقم کس مد کی ہے؟ جو اب کے لئے کارڈا رسال کر رہا ہوں ۔ صدیق احمدوہ پیسے میں نے غریب طالب علم کو دیدئیے ایک صاحب نے خط میں اپنے پریشان کن حالات تحریر کئے ، دعاء کی درخواست کی ، اور لفافے کے اندر پچاس روپئے بھی رکھے تھے ، لیکن خط میں اس کی بابت کوئی تذکرہ نہ تھا ، کہ یہ کیوں اور کس مد میں رکھے ہیں ۔ حضرت والا نے مندرجہ ذیل جواب تحریر فرمایا ۔ مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ خط ملا دعاء کر رہا ہوں ، اللہ پاک تمام مقاصد میں کامیاب فرمائے ۔ پچاس روپئے ابھی موصول ہوئے ، آپ نے مد نہیں لکھا کہ کس مقصد کے لئے ہیں ، میں نے ایک طالب علم کو جس کو ضرورت تھی دے دئیے ہیں ، اللہ آپ کو ہر طرح سکون نصیب فرمائے ۔ صدیق احمد خادم جامعہ عربیہ ھتورا ۔ باندہایک معاملہ کی تحقیق اور حضرت کی تصدیق حضرت کے مدرسہ میں ایک دوسرے مدرسہ کے سفیر تشریف لائے اور حضرت کے مہمان بن کر مدرسہ کے مہمان خانہ میں قیام کیا ، عجیب اتفاق کہ رات کسی نے ان کی جیب سے ۹۰۰ نو سو روپئے نکال لییٔ ۔ سفیر صاحب نے اپنے مدرسہ میں اس کی اطلاع دی ، مدرسہ والوں نے براہ