مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
عزیزم السلام علیکم آپ کا خط ملا جن کی طبیعت میں آزادی ہے ، وہ آزادی کے مواقع تلاش کرتے ہیں ، بحمد ہ تعالی آپ کے اندر یہ بات نہیں ، اس لئے آپ وہاں داخلہ لے لیں ، مطالعہ کتب کا اچھا موقع ملے گا ، یہ بھی ممکن ہے کہ آئندہ معین مدرس میں آپ کو لے لیا جائے ۔ یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ دینی اداروں میں بھی استعداد اور صلاحیت کے بجائے سفارش پر مناصب کامدار ہوگیا ، فالی اللہ المشتکی ، اللہ پاک سب کو صراط مستقیم پر چلائے ۔ احقرصدیق احمدخلاف قانون تصدیق نامہ طلب کرنے پر ناراضگی ایک طالب علم مدرسہ کے قانون کے خلاف چھٹی لئے بغیر مدرسہ سے چلے گئے ، اور بعد میں مدرسہ سے تصدیق نامہ بھی لینا چاہتے تھے ، حضرت نے ناگواری کے ساتھ مندرجہ ذیل جواب تحریر فرمایا ۔ مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم تصدیق نامہ میں کیا لکھنا ہے ، مجھ سے جائز کام کرائیے ، ۔۔۔۔۔۔ کے اس طرح جانے سے سب کو تکلیف ہوئی ۔ صدیق احمدسفارش لکھنے سے احتیاط ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ میں آپ کے مدرسہ میں پڑھ چکا ہوں ، آئندہ سال ندوۃ میں داخلہ لینا چاہتا ہوں ، وہاں داخلہ میں دقت پیش آتی ہے ، آپ سفارش کا خط لکھ دیجئے تاکہ آسانی سے داخلہ ہوجائے ، حضرت نے جواب تحریر فرمایا ۔ عزیزم السلام علیکم وہاں سفارش نہیں چلتی ، امتحان ہوگا، اس کے اعتبار سے وہ لوگ داخلہ کرتے ہیں ، ادب پڑھنا ہو تو دیوبند میں کیوں نہیں پڑھتے ۔ صدیق احمد