مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
اپنے مدرسہ کے لئے تو ابھی تک اپیل نہیں لکھی ۱؎ ،اور نہ کسی سے کہا ، دعاء کر رہاہوں ، اللہ پاک جلد تکمیل کرائے ۔ آپ حضرات بھی دعاء کرتے رہیں ، فصل کے موقع پر کاشت کار حضرات سے بھی ملاقات کریں اور ان کو متوجہ فرمائیں ۔ احقر صدیق احمدایک مدرسہ کے لئے اپیل مدرسہ اسلامیہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک عرصہ سے دینی خدمت انجام دے رہا ہے ، طلبہ کی زیادتی کی وجہ سے موجودہ عمارت ناکافی ہے ، اس لئے درسگاہوں کی تعمیر بھی ناگزیر ہے ، اللہ کے بھروسہ پر کام شروع ہوگیا ہے ، اس قسم کے دینی کام ایک دوسرے کے تعاون کے ساتھ انجام پاتے ہیں ، اس لئے تمام اہل خیر حضرات سے گذارش ہے کہ اس مدرسہ کا بھی خیال رکھیں اور اپنی حیثیت کے مطابق خود بھی حصہ لیں اور اپنے احباب کو بھی متوجہ فرمائیں ، اللہ پاک اس کا بہتر صلہ عطا فرمائیں ۔ احقر صدیق احمدچندہ کی شخصی اپیل کی درخواست پر ایک بزرگ زادہ بڑے عالم کے نام مکتوب باسمہ سبحانہ تعالی مخدومی حضرت والا دامت برکاتہم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ والانہ موصول ہوا ، احقر جس لائق ہے حاضر ہے ، انشاء اللہ اس کے لئے کوشش میں دریغ نہ کرے گا ، بمبئی کے مخلص احباب جو احقر کا خیال رکھتے تھے وہ اللہ کو پیارے ہوگئے ، اب دوسروں کے توسط سے کام ہوگا، آپ حضرات دعاء فرماتے رہیں ، خدا وند کریم نے حضرت قاری صاحب ۱؎ مطلب یہ کہ خاص کسی شخص کے نام اپیل نہیں لکھی ورنہ عمومی انداز میں تو حضرت اپنے مدرسہ کے لئے اپیل لکھتے اور ضرورت کا اظہار فرماتے تھے۔