مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
اگر ماجد سلمہ کی فرمائش پوری کرتاہوں تو سب جگہ جانا پڑے گا اور کئی بار سفر کرنا پڑے گا ، اور جب دروازہ کھل جائے گا تو پھر انکار نہ ہو سکے گا ، آپ سے گذارش ہے کہ مولوی ماجد سلمہ کو آپ سمجھادیں کہ مجھے معاف کر دیں دل سے دعاء کر رتا ہوں اللہ پاک مقصد میں کامیاب فرماویں ۔ ہم سب کے بزرگ حضرت مولانا محمد طلحہ صاحب دامت برکاتہم موجود ہیں اللہ پاک ان کے سایہ کو قائم دائم رکھیں ان کو بلا کر دعاء کرالیں ۔ دو رکعت نفل پڑھ کر خود بھی دعاء کر لیں یہ کافی ہے ، بزرگوں کا یہی طریقہ رہا ہے ، بھیڑ جمع کرنے کی کیا ضرورت ہے ، میں بہت پر امید ہو ں کہ آپ ان کو راضی کر دیں گے کہ اس موقع پر نہ بلائیں ، سہارنپور حاضری ہوتی رہتی ہے اس وقت انشاء اللہ ان کے یہاں بھی حاضر ہوجائوں گا ۔ صدیق احمدمیری غیر حاضری معاف فرمادیں عزیزم مولوی ماجد سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا خط بھی ملا ، فون سے بھی کچھ بات ہوئی ، میں نے تو آپ کے احترام میں حاضری منظور کر لی تھی لیکن دو تین دن سے برابر فون آرہے ہیں کہ ہمارے یہاں فلاں تاریخ کو سنگ بنیاد ہے ، آپ کے ہاتھوں رکھوانا ہے ، وہ تاریخیں بھی الگ الگ ہیں میں بڑی کشمکش میں پڑ گیا ، آپ کی فر مائش پوری کرتا ہوں تو ان تمام مقامات کے لئے وقت دینا پڑے گا نہ جانے میں بد دلی ہوگی اس لئے آپ سے گذارش ہے کہ میری جسمانی غیر حاضری معاف فرمادیں دل سے دعاء کر رہاہوں اللہ پاک مقصد میں کامیاب فرمائے ۔ سہارنپور جب حاضری ہوگی ، آپ کے یہاں بھی انشاء اللہ حاضر ہوجائوں گا ۔ صدیق احمد