مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
سفارشی خط کے بعد معافی نامہ اور معذرت کا خط مخدومی حضرت شاہ صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ خدا کرے مزاج بعافیت ہو دو لڑکے رمضان میں یہاں آئے ۔۔۔۔۔ ان دونوں نے بہت اصرار کیا کہ تم اگر خط لکھ دو گے ، تو ہمارا داخلہ افتاء میں ہوجائے گا، بعد میں معلوم ہوا کہ محض فریب تھا، انہوں نے دوسری جگہ داخلہ لے لیا ہے ، اس سے بڑی شرمندگی ہے ، انہوں نے تو ہمیشہ کے لئے دروازہ بند کر دیا ، اب میرا کیا منھ رہا کہ میں کسی کی سفارش کروں ۔ یقینا آنمحترم اور دیگر اساتذہ کرام کو اس سے تکلیف ہوئی ہوگی جس کا باعث یہ ناکارہ ہوا، اس لئے سب سے معافی کا خواستگار ہوں ، اور اپنے لئے دعاء کا طالب ہوں ۔ احقر صدیق احمد غفر لہسفارشی خط مکرم بندہ زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ خدا کرے مزاج بعافیت ہو ں ، اللہ پاک ہر قسم کے فتنوں سے آپ کی حفاظت فرمائے ۔ میرے ہم وطن دو نفر اپنی اولاد کو لے کر پاکستان اپنے عزیزوں سے ملنے کے جارہے ہیں ، وہاں شادی بھی ہے ، اس میں شرکت ضروری ہے ، آپ سے گذارش ہے کہ ان کے ویزے کی سفارش فرمادیں ۔اگر ایک ماہ کامل جائے تب بھی غنیمت ہے ، یہ لوگ شریف ہیں مدت کے اندر ہی واپس آجائیں گے ، ان کے نام یہ ہیں ۔عظمت علی۔ عنایت علی۔ اوران کی والدہ احقر صدیق احمد خادم جامعہ عربیہ، ھتورا ۔ باندہ مکرمی جناب بھائی رسول محمد صاحب دام کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ حامل رقعہ ہذا ایک ضرورت سے آپ کی خدمت میں حاضر ہورہے ہیں ، گذارش ہے کہ آپ سفارش فرمادیں ، اور ان کاکام کرادیں ،کرم ہوگا۔ صدیق احمد جامعہ عربیہ ، ھتورا ۔باندہ