مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
خواہ مخواہ لوگ اہتمام کرتے ہیں ، پتہ نہیں کس وقت کہاں رہنا ہو ، کھانے کی پابندی سے بڑی پریشانی ہوجاتی ہے ، آپ مجھے بہت جلد فارغ کر دیجئے ، تاکہ ناغہ سے بچ جائوں ایک سفر میں زیادہ وقت نہیں دے سکتا ۔ مجھے جلد واپس کر دیجئے۔ صدیق احمد جامعہ عربیہ ھتورا باندہاب سفر سے معذور ہوں حضرت اقدس کی مصروفیات بڑھتی جارہی تھیں ، اور بیماریوں کی وجہ سے حضرت کو سفر میں بڑی دشواری پیش آتی تھی لیکن لوگ جلسہ میں شرکت پر بہت اصرار کرتے تھے ایک صاحب نے بڑے اصرار سے اپنے مدرسہ کے جلسہ میں شرکت کی دعوت دی جس کے جواب میں حضرت نے مندرجہ ذیل خط تحریر فرمایا۔ مکرم بندہ زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ بہت مجبو ر ہوں حاضری سے قاصر ہوں ، جس سے ندامت ہے ، آپ یہاں آکر میرا حال دیکھیں تو خود ہی معا ف کر دیں گے ۔ دعاء کر رہاہوں اللہ پاک جلسہ کو کامیاب فرمائے ۔ احقر صدیق احمد خادم جامعہ عربیہ ھتورا باندہجلسہ میں شرکت کا وعدہ نہ کروں گا مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ دعاء کر رہا ہوں ، ابھی سے تاریخ کس طرح متعین کروں معلوم نہیں اس وقت کیسے حالات ہوں مجھ کو جلسے میں نہ بلائیے ۔ ا ب میں نے اپنی مجبوری کی وجہ سے یہ طے کیا ہے کہ جلسہ میں شرکت کا وعدہ نہ کروں گا