مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
کام کہاں کریں ایک صاحب اپنے وطن سے دور کسی علاقہ میں پڑھاتے تھے بیمار بھی رہتے تھے ، حضرت سے مشورہ کیا ، کہ کہاں پڑھائوں کہاں کام کروں وطن چلا آئوں یا جہاں کام کر رہا ہوں وہیں رہوں ؟ حضرت نے تحریر فرمایا ۔ باسمہ سبحانہ وتعالی عزیزم السلام علیکم جہاں صحت اچھی رہے اور آپ کا م کر سکیں وہاں کام کیجئے ۔ اگر وہیں رہ کر کام ہو سکتا ہو تو یہ زیادہ بہتر رہے گا ۔ دعا کر رہا ہوں ۔ صدیق احمدایسی جگہ کام کیجئے جہاں فائدہ زیادہ ہو حضرت کے ایک شاگرد عالم دین بہار کے علاقہ کے رہنے والے گجرا ت کے کسی مدرسہ میں پڑھاتے تھے ، اور اپنے علاقہ میں مدرسہ کھولنا چاہتے تھے ، ان صاحب نے حضرت کی خدمت میں اپنے حالات لکھتے ہوئے تحریر فرمایا کہ ’’اپنے گائوں میں سرکاری مدرسہ اور لوگوں کا آپسی اختلاف کسی نئے مدرسہ کے قیام کے لئے مانع ہے ، والدہ کی آنکھ کمزور ہوتی جارہی ہے ، دعاء کی درخواست ہے ، حضرت نے جواب تحریر فرمایا۔ عزیزم السلام علیکم دعاء کررہاہوں اللہ پاک فضل فرمائے ۔ جب حالات درست ہوں اور علاقہ میں کوئی جگہ مل جائے اس وقت وہاں مدرسہ قائم کیجئے ۔ آپ جہاں کام کر رہے ہیں ابھی اس جگہ کو نہ چھوڑئیے وہاں زیادہ فائدہ ہے ۔ صدیق احمد