مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
باب۱۰ چندوں کے لئے اپیل اور سفارشی خطوط اور فرضی مدرسوں کے چندہ پر تہدید فرضی مدرسہ کے نام سے چندہ ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ حضرت کے نام سے ایک صاحب نے مدرسہ کی طرف سے چندہ کیا ہے ، مجھے وہ دھوکہ باز معلوم ہوتے ہیں لوگوں کو ٹھگ رہے ہیں ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا ۔ مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ دعاء کررہا ہوں ، مدرسہ کے نام سے جو چندہ کر رہے ہیں ان کی رسید جس کے پاس ہو میرے پاس بھیج دیجئے ، میں دیکھوں وہ کون صاحب ہیں ۔ صدیق احمد ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ فلاں مدرسہ کے لوگ فتنہ برپا کر رہے ہیں ، آپ نے ان کے مدرسہ کی تائید کی ہے ، اپیل لکھی ہے ، اور وہ لوگ شہر میں تفرقہ کر رہے ہیں ، دوسرے مدرسوں ومساجد کو مدرسہ ضرار کہتے ہیں ،حضرت نے جواب تحریر فرمایا ۔ مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم ایسے لوگوں کو میرے پاس لے کر آجائیے۔ صدیق احمد