مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
فرضی چندہ کرنے والوں کو پولیس کے حوالہ کردیجئے باسمہ سبحانہ وتعالی مکرمی جناب حاجی صاحب دام کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا لفافہ ملا ، بالکل جھوٹ اور افتراء ہے ، میں نے خط نہیں لکھا ، ایسے شخص کو پکڑ لینا چاہئے، اور پولیس کے حوالہ کر دینا چاہئے، معلوم نہیں کہاں کہاں جاکر رقم وصول کی ہوگی ، اس قسم کے بہت سے لوگ پہونچیں گے ، ایسے بھی ہوں گے کہ مجھ سے خط لکھا ئیں گے ،آپ اس کا بھی اعتبار نہ کریں ، اس قسم کے لوگوں سے پورا پتہ لے لیں اور میرے پاس خط لکھ دیا کریں ۔ جو شخص یہ خط لے کر گیا ہے ، کسی طرح اس کا پتہ لگائیے، فوٹو مل جائے تو پہچاننے میں آسانی ہوگی ۔ صدیق احمدچندہ میں دھوکہ بازوں سے ہوشیار رہو ایک صاحب نے لفافہ ارسال کیا جس میں حضرت کا پیڈ اور ایک رسید ارسال کی ، پیڈ میں حضرت کی طرف سے چندہ کی اپیل وسفارش نیز حضر ت کے نام کے دستخط بھی تھے لیکن وہ تحریر حضرت کی نہیں بلکہ کسی جاہل کی معلوم ہوتی تھی ، ان صاحب نے وہ تحریر اور رسید ارسال کر کے دریافت کیا کہ کیا یہ آپ کی تحریر اور آپ کے دستخط ہیں ؟ اور یہ شخص آپ کے مدرسہ کا سفیر ہے ؟ حضرت نے جواب تحریر فرمایا ۔ مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا لفافہ ملا ، یہ میر ی تحریر نہیں ہے ، اور نہ میں نے اس نام کے آدمی کو کوئی تحریر دی ہے ، معلوم نہیں میرا پیڈ کس طرح حاصل کر لیا ہے ، اگر یہ شخص آپ کو ملے فوراً پکڑ کرلے آئیے۔ صدیق احمد خادم جامعہ عربیہ ،ھتورا ۔ باندہ