مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
چاہیے۔ جلد ہی زمین لے کر بات کیجئے ، اس کی قیمت کا انشاء اللہ انتظام کیا جائے گا ، آپ حضرات پر بار نہ ڈالا جائے گا۔ صدیق احمدکام کر تے رہیے انشاء اللہ سہولت ہوگی ایک صاحب نے مدرسہ قائم کیا تھا جس میں طرح طرح کی پریشانیوں کا سامنا کر نا پڑا ، مخالفین کی مخالفت اپنی جگہ پر تھی ، ان حالات سے دوچار ہو کر ان صاحب نے حضرت کی خدمت میں خط لکھا حضرت نے مندرجہ ذیل جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حالات کا علم ہوا ، دعا کر رہا ہوں ۔ کام کرتے رہئے ، اللہ پاک سہولت کا انتظام فرمائیں گے ، کچھ دن کی پریشانی ہے بعد میں انشاء اللہ راحت ہوگی۔ صدیق احمدمدرسہ دیہا ت میں ہویا شہر میں ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ ایک دیہات میں میں نے مدرسہ کھولا ہے تقریبا ۱۵ لڑکے زیر تعلیم ہیں مقامی لڑکے اس کے علاوہ ہیں ، سار امدار چندہ پر ہے ، اب میں اس کو شہر میں منتقل کرنا چاہتا ہوں ، حضرت کی کیا رائے ہے۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ دعاء کر رہاہوں اللہ پاک مدرسہ کو ہر اعتبار سے ترقی عطاء فرمائے ، دیہات میں تربیت اچھی ہو جاتی ہے ، وہاں کیا دشواری ہے ، پوری تفصیل معلوم ہو جائے تو مشورہ دوں ۔ صدیق احمد