مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
راست خط وکتابت کی اور حضرت سے تصدیق کی کہ آیا یہ واقعہ صحیح ہے یا غلط۔ حضرت نے مندرجہ ذیل خط تحریر فرمایا ۔ مکرم بندہ جناب مہتمم صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ خدا کرے مزاج بعافیت ہو۔ آپ کے مدرسہ کے سفیر جناب ۔۔۔۔۔۔۔ یہاں تشریف لائے ، مدرسہ کے مہمان خانہ کے سامنے آرام فرمارہے تھے ، وہیں پر ایک اجنبی شخص جو اپنے کو کرناٹک کا باشندہ کہتا تھا ، سورہا تھا جس سے ہم لوگ بالکل متعارف نہیں ، غالبا اس کی یہ حرکت ہے ، رات کو جیب سے نو سو روپئے نکال لئے، اس کے بعد وہ غائب ہوگیا ، تین دن بعد بس میں ملاقات ہوئی ، میں نے اس سے دریافت کیا کہ آپ کہاں غائب ہوگئے تھے تو جواب دیا کہ میں بیمار ہوگیا تھا اس وجہ سے فلاں طالب علم کے کمرہ میں چلا گیا تھا ، اس کے بعد وہ فرار ہوگیا ، اور بھی اس سے باتیں ہوئیں ، جس سے اس پر شبہ ہوتا ہے ، اللہ پاک نعم البدل عطاء فرمائے، اس میں جناب محمد سلمان صاحب کا قصور نہیں ۔ آپ ان کو معاف فرمادیں ۔ صدیق احمد خادم جامعہ عربیہ ، ھتورا