مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
مسجد کو کس نام سے موسوم کیا جائے ؟ ایک صاحب نے اپنے یہاں مسجد تعمیر کرائی، دعاء کی درخواست کے بعد لکھا کہ حضرت والا اس مسجد کا نام تجویز فر مادیں ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا ۔ مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کسی بزرگ کے نام پر مسجد کا نام رکھ لیجئے ۔ آج کل صحابہ کے نام پر مساجد اور مدارس کے نام رکھے جاتے ہیں ، مدرسہ کے لئے دعاء کر رہاہوں ، میں بیمار ہوں ، دعاء صحت کی درخواست ہے ۔ احقر صدیق احمدمدرسہ کا نام الہ آباد سے ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ میں ایک مدرسہ کھولنا چاہتا ہوں ، حضرت والا سے گذارش ہے کہ مدرسہ کا نام تجویز فرمادیں ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا ۔ مکرمی زید کر مکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ جب الہ آباد حاضر ہوں اس وقت ملاقات کر لیجئے آپ کچھ نام تجویز کیجئے اور لکھ کر بھیج دیجئے، ان میں سے جو نام مناسب ہوگا تجویز کردوں گا۔ صدیق احمدایک مدرسہ کا نام ایک صاحب نے تحریر کیا کہ مدرسہ کا نام ’’نجم العلوم صدیقیہ ‘‘ رکھا ہے اگر بہتر ومناسب ہو تو تائید فرمادیجئے ، ورنہ اصلاح فرمادیجئے ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا ۔ مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ دعاء کر رہا ہوں اللہ پاک مدرسہ کو ہر اعتبار سے ترقی عطا فرمائے ، صرف نجم العلوم مناسب ہے صدیقیہ کا اضافہ کیوں کر رہے ہیں ۔ صدیق احمد