مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
خدمت میں رہنے کا ارادہ ہے ، اجازت کی ضرورت ہے ، حضرت نے جواب تحریر فرمایا۔ مکرمی السلام علیکم آپ اگر اعتکاف کریں گے تو مدرسہ کا کام کس طرح کریں گے ، وہ مقدم ہے ، آپ کے لئے اعتکاف ابھی مناسب نہیں ۔ یہاں سخت گرمی ہے ، آپ تحمل نہ کر سکیں گے ۔ اگر اعتکاف ہی کرنا ہے ، تو وطن میں کر لیں اور کچھ احباب بھی ساتھ ہوجائیں تو زیادہ نفع ہوگا ، سب کو ذکر کی تلقین کریں ۔ آپ کو وطن میں کام کرنا چاہئے، اور سلسلہ کو بڑھانا چاہئے۔ ۱ ؎ صدیق احمدمدرسہ کی ضرورت ظاہر کیجئے اور دعاء کیجئے ایک صاحب حضرت کے مرید بھی تھے اور ایک مدرسہ بھی کھول رکھا تھا ، انہوں نے تحریر فرمایاکہ ذکر کا بہت ناغہ ہوتا ہے ، جی نہیں لگتا ہے ، توجہ فرمائیے قلب جاری ہوجائے اور مدرسہ میں تعمیری کام کی ضرورت ہے انتطام کچھ بھی نہیں ہے طلباء کے بیٹھنے کا ٹھکانہ نہیں ، دعاء فرمائیں ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا۔ مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ذکر کرتے رہیے انشاء اللہ کامیابی ہوگی ، ناغہ نہ ہو ، مدرسہ کے لئے دعاء کر رہا ہوں ۔ دعاء کرتے رہیے ، لوگوں سے ملاقا ت کیجئے ، اور مدرسہ کی ضرورت ان سے ظاہر کیجئے ، اللہ پاک جلد انتظام فرمائے۔ صدیق احمدچندہ کے سلسلہ میں اہل خیر حضرات کو یاد دہانی ایک صاحب جو حضرت کے توسط سے مختلف مکاتب ومدارس کے لئے ہر ماہ رقم دیا کرتے تھے، اور حضرت اقدس ؒ حسب ضرورت ومصلحت مکاتب میں خرچ فرماتے تھے ، کچھ عرصہ سے رقم ۱ ؎ یہ صاحب حضرت مولانا اسعدا للہ صاحب ؒ کے مجاز بیعت بھی تھے ۔