مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
میراث تقسیم نہ ہو اس وقت تک میت کے مال میں سے کہیں بھی رقم نہیں دی جاسکتی ، نہ مسجد میں نہ مدرسہ میں ، اس لئے سب وارثوں کو حصہ دیا جائے ، پھر وہ لوگ اپنے حصہ میں سے کچھ دینا چاہیں توجائز ہے ۔ مرحوم کے لئے دعاء مغفرت یہاں کی گئی ہے اور قرآن پاک پڑھ کر ایصال ثواب کیا گیا اور تمام اعزا کے لئے صبر جمیل کی دعاء کی گئی ۔ صدیق احمدمدرسہ کی رقم سے تبلیغ والوں کا کھانا کھلانا حضرت کے ایک مجاز صحبت نے تحریر فرمایا کہ تبلیغی جماعت یہاں آتی ہے ، مدرسہ کی مسجد میں بھی ایک دن اجتماع ہوتا ہے ، مدرسہ میں بھی آتے ہیں ، مدرسہ دیکھتے ہیں ، اگر ایک وقت ان کو مدرسہ میں کھانا کھلائیں تو کیا درست ہے ؟ بعض جماعتوں سے مدرسہ کا کافی فائدہ بھی ہوا ہے ، اپنے مقام سے اعانت کرائیں گے ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا ۔ مکرمی السلام علیکم اس نیت سے نہ کھلایا جائے کہ وہ مدرسہ میں چندہ دیں گے ، مدرسہ میں ایسی مد ہونی چاہیے جس سے اس قسم کے لوگوں کی اور دیگر مہمانوں کی ضیافت کی جائے ۔ صدیق احمد