مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
(۲) محنت سے کام کیجئے۔ (۳) لڑکوں کی اچھی تربیت کیجئے ۔ (۴) ان کو ہر کام کے آداب سکھائیے۔ (۵) سنتیں اور دعائیں یاد کرائیے۔ (۶) مدرسہ کی چیزیں بغیر اجازت نہ استعمال کیجئے۔ (۷) شہر کی مساجد میں جا جا کر کچھ دینی باتیں بیان کیا کیجئے ۔ (۸) پورے شہر اور اطراف میں دینی فضا قائم کیجئے۔ (۹) باری باری سے اطراف میں بھی جایا کیجئے ، انشاء اللہ ترقی ہوگی ۔شروع میں ہر جگہ اس قسم کی پریشانیاں پیش آتی ہیں ، بعد میں انشاء اللہ کام کی راہیں کھلیں گی ۔یہاں سے لڑکوں کا جانا مشکل ہے ، اعلان کرتا رہوں گا ۔ (۱۰) آپ علاقہ کے لڑکوں پر محنت کریں انہیں کو آگے بڑھائیں ، ہر ہر بستی میں دینی بیداری پیدا کریں ، احباب پرسان حال سے سلام عرض کریں ۔ احقر صدیق احمدہر مدرسہ کے ذمہ دار کو اہم نصیحتیں عزیزم السلام علیکم آپ کے مدرسہ کے لئے اور تمام طلبہ اور مدرسین کے لئے دعاء کر رہا ہوں ، خدا وند کریم تمام پریشانیاں دور فرمائے اور مدرسہ کو ہر اعتبار سے ترقی حاصل ہو ۔ (۱) اپنی صلاحیت کو مدرسہ کی ہر ترقی میں خرچ کریں ۔ (۲) تعلیمی معیار ہر اعتبار سے بلند ہونا چاہیے۔ (۳) تربیت کا بھی خیال رکھا جائے ۔ (۴) سب کے ساتھ حسن سلوک کا معاملہ رکھئے۔ (۵) اپنے کو صرف خادم سمجھئے۔ (۶) کوئی بات ایسی نہ ہو جس سے کسی کو تکلیف پہنچے ۔ صدیق احمد