مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
ادھر کا سفر ہوگا تو ایسے کاموں کے لئے وقت نکالا جاسکتا ہے ۔ آپ دو رکعت پڑھ کر خود ہی بنیاد رکھ دیجئے اور دعاء کر لیجئے۔ صدیق احمدعید گاہ کا سنگ بنیاد ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ ہمارے یہاں عید گا ہ کی سنگ بنیاد کے جلسہ کا پروگرام ہے، سب کی خواہش ہے کہ سنگ بنیاد حضرت والا اپنے دست مبارک سے رکھیں اور اس سلسلہ میں اکتوبر میں کوئی تاریخ عنایت فرمائیں ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا۔ باسمہ سبحانہ وتعالی مکرمی زید کر مکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میں اس وقت بہت پریشان ہوں میرے ایک چھوٹے بھائی کا کینسر میں انتقال ہوگیا ہے ، اب بڑے بھائی کو شکایت ہوگئی، میرا ایک لڑکا عرصہ سے بیمار ہے ان کے علاج میں مجھے لے کر جانا پڑتا ہے ، کئی جگہ علاج ہوا اب بمبئی جانا ہے ۔ دعاء فرمائیے ۔ سنگ بنیاد میں اتنا اہتمام نہ کیا جائے دو رکعت نفل پڑھ کر دعاء کر کے کام شروع کر دیجئے۔ اللہ پاک برکت عطاء فرمائے ۔ صدیق احمدسنگ بنیاد میں شہرت کی کیا ضرورت ہے ایک صاحب نے اپنے مدرسہ میں جلسہ کرنا چاہا ، کافی لوگوں کو جمع کر کے شہرت کے ساتھ حضرت کو مدعو کرنا چاہا ، حضرت نے جواب تحریر فرمایا ۔ عزیزم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ سنگ بنیاد تو ہوگئی ہے ، اللہ کے بھروسہ کر کے تعمیر شروع کر دیجئے ، شہرت کی کیا ضرورت ہے ۔ صدیق احمد