مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
وطن میں مدرسہ قائم کیجئے ایک عالم صاحب کو ان کے خط کے جواب میں تحریر فرمایا ۔ مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ دعاء کررہا ہوں اللہ پاک تمام مقاصد میں کامیاب فرمائے ۔ آپ وطن میں مدرسہ قائم کریں شروع میں تو پریشانی ہوتی ہے بعد میں انشاء اللہ سہولت ہوجائے گی۔ صدیق احمد خادم جامعہ عربیہ ،ھتورہ باندہعلاقہ میں کام کرنا زیادہ مناسب ہے ایک صاحب جو بہار کے رہنے والے تھے گجرات کے علاقہ میں ایک مدرسہ میں مدرس تھے ، کچھ اپنی پریشانیاں ظاہر کر کے علاقہ میں کام کرنے کا مشورہ طلب کیا حضرت نے جواب تحریر فرمایا ۔ عزیزم السلام علیکم دعاء کررہاہوں اللہ پاک مقصد میں کامیاب فرمائے ۔ علاقہ میں کام کرنا زیادہ مناسب ہے ، اگر وہاں دشواری ہو تو فی الحال کسی دوسرے مدرسہ میں کام کیجئے ۔ اور علاقہ میں کام کرنے کی کوشش کرتے رہیے ۔ خط لکھتے رہئیے۔ صدیق احمدعلاقہ میں مدرسہ قائم کرنے کی بابت مشورہ ایک صاحب نے اپنے علاقہ میں مدرسہ قائم کرنے کا ارادہ ظاہر فرمایا اور اس سلسلہ میں حضرت سے مشورہ لیا کہ مدرسہ قائم کروں یا نہیں ، حضرت نے جواب تحریر فرمایا۔