مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
چندہ میں دھوکہ بازی ایک صاحب نے تحریر فرمایاکہ کئی لوگ آئے آپ کی تحریر دکھلا کر چندہ وصول کر کے لے گئے ، بعد میں پکڑ ے گئے ، بہت سخت لوگوں کو دھوکہ ہورہا ہے ، یہ فوٹو کاپی ارسال خدمت ہے ، جس میں آپ کے دستخط موجود ہیں ، اس کے متعلق آپ ارشاد فرمائیں کہ یہ کس کی تحریر ہے ، اگر یہ آپ کے سفیر نہیں ہیں تو آپ مطلع فرمائیں اور اگر واقعی آپ کے سفیر ہیں تو میری گذارش ہے کہ اس طرح چندہ کرنے سے ان کو منع فرمادیں ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا ۔ مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ یہ سب جعلی خطوط ہیں ، آپ اعتبار نہ کریں ایسے لوگوں کو آپ پکڑ لیں اور کسی طرح میرے پاس پہونچادیں ۔ صدیق احمد جامعہ عربیہ ھتوار۔ باندہ اسی طرح ایک اور صاحب نے حضرت سے عرض کیا کہ ایک صاحب میرے پاس سفر کر کے آئے اور مجھ سے کہا کہ میں حضرت کے پاس رہتا ہوں ، حضرت کا خادم ہوں میرا نام محمد شفیق ہے ، عمل جانتا ہوں ، آپکے گھر میں دفینہ ہے ، بتلادوں گا ۔ میں آپ سے مشورہ کرنے آیا ہوں ۔ حضرت نے فر مایا دھوکہ باز ہے ، لوٹ لے گا ، ایسے لوگوں کے چکرمیں نہ پڑئیے گا ۔دھوکہ دے کر اپیل لکھوائی ایک صاحب نے تحریر کیا کہ ہمارے یہاں بھاگلپور میں ایک مدرسہ اصلاح المسلمین کے نام سے کھولا گیا اور مدرسہ کے افراد نے ایک زمین خرید نے کی کوشش کی ہے ، ان لوگوں نے آپ سے تصدیق طلب کی ، اور آپ نے بغیر تحقیق کے تصدیق نامہ دے دیا ، ان لوگوں نے زمین خرید ی اور وہ میراث میں میرے حصہ کی زمین ہے ، آپ سے یہی عرض کرنا ہے کہ اگر کوئی آپ سے اپیل یا