مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
مکرمی السلام علیکم آپ حکمت عملی اور نرمی وخوش اخلاقی کے ساتھ اپنے کام میں لگے رہئے ، اللہ پاک کی نصرت ہوگی ۔ صدیق احمد ایک صاحب کسی علاقہ میں کام کر رہے تھے ،لیکن مخالفین ان کی مخالفت پر تلے ہوئے تھے اور ان کے کام میں بڑی رکاوٹیں پیش آرہی تھیں ، ان صاحب نے پریشان اور عاجز ہوکر حضرت کی خدمت میں حالات تحریر فرمائے۔ حضرت نے بطور تسلی کے جواب تحریر فرمایا ۔ مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حالات کا علم ہوا ۔ دعاء کر رہا ہوں ۔ صبر وتحمل سے کام کر یں ، رفتہ رفتہ حالات ٹھیک ہوجائیں گے ، دعاء کر رہا ہوں ۔ اللہ پاک تمام مقاصد میں کامیابی نصیب فرمائے ۔ صدیق احمداہل بدعت کے علاقہ میں کام کرنے اور مدرسہ چلانے کا طریقہ حضرت نے بعض اپنے شاگردوں کو کھنڈوہ میں کام کرنے کے لئے بھیجا ، کھنڈوہ ایک ایسا شہر ہے جہاں ایک طرف حضرت کے محبین ومتعلقین ہیں تو دوسری طرف اہل بدعت حضرات بھی خوب ہیں ، پورے علاقہ میں بدعت کا غلبہ ہے ، جب یہ حضرات کام کرنے کے لئے پہنچے وہاں کے بدعتی حضرات مقابلہ کے لئے سامنے آئے ، طرح طرح کے اعتراضات کرنے لگے ، مناظرہ کا چیلنج کیا ، کام کرنا دشوار ہوگیا، حضرت اقدس نے ان کو مناظرہ کرنے سے منع فرمایا بلکہ ان کو ہدایت کی کہ ان کے جتنے اعتراضات ہوں میرے پاس لکھ کر بھیج دو، میں انشاء اللہ جواب دوں گا ، لیکن تم لوگ اس میں نہ پڑو ، چنانچہ حضرت اقدس کے پاس سوالات بھیجے گئے اور حضرت نے ان کے جوابات تحریر فرمائے جو اظہار حقیقت کے نام سے شائع ہوئے ہیں ان ہی حالات میں حضرت نے اپنے ان شاگردوں کے نا م مندرجہ ذیل خط ارسال فرمایا ۔