مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
ضرورت کا اظہار نہیں فرمایا ، اور مندرجہ ذیل جواب تحریر فرمایا۔ مکرم بندہ زیدکرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ اللہ پاک آپ کو بہتر اجر عطاء فرمائے ، بڑی ضرورت آپ نے پوری کی ہے ، سب لوگ دعاء کر رہے ہیں ، مدرسہ کے سامان کی رسید ارسال کی جارہی ہے ۔ صدیق احمد خادم جامعہ عربیہ ھتورا۔ باندہغریبوں کی مدد کر کے ایصال ثواب ایک محترمہ نے تحریر فرمایا کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ صاحب کا انتقال ہوگیا ہے ، ایصال ثواب کے لئے میں آ پ کے مدرسہ میں کمرہ بنوانا چاہتی ہوں ، آپ تحریر فرمائیں کہ ایک کمرہ بنوانے میں کتنا خرچ آئے گا ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا ۔ محترمہ زید مجدہا السلام علیکم ۔۔۔۔۔۔۔۔ صاحب کے لئے روزانہ کچھ پارے پڑھ کر ایصال ثواب کردیا کیجئے ، کمرے چھوٹے بڑے ہوتے ہیں ، اس کے حساب سے خرچ ہوتا ہے ، آپ بجائے کمرہ بنوانے کے جن کو مستحق اور غریب سمجھیں ، جن کو واقعی ضرورت ہو ، مقروض ہوں ، ان کو کچھ دے دیا کریں ، ایک شخص کو زیادہ رقم نہ دیں ۔ یہ لڑکا بالکل نہیں پڑھتا ، بہت ضد کی کہ کانپور جانا ہے ، مجبوراً بھیجنا پڑا ، سو روپئے اس کو دے دئیے ہیں ، اب صرف اسی روپئے باقی ہیں ۔ صدیق احمدچندہ سے متعلق ایک صاحب کا خط اور حضرت کا جواب بمبئی شہر کے ایک سرمایہ دار نے حضرت کی خدمت میں تحریر فرمایا کہ پندرہ فروری تک میں یہاں مقیم ہوں ، اگر آپ خود تشریف لے آئیں تو زیادہ بہتر ہے ، ورنہ اپنا کوئی معتمد بھیجئے ، اور