مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
جامعہ مظہر السعادۃ کے لئے تعارفی کلمات حضرت دامت برکاتہم کے ایک شاگرد جو ایک مدرسہ میں کام کر رہے تھے اور حضرت ان کے مدرسہ اور ان کی جد وجہد سے بڑے خوش تھے ، مدرسہ اور مدرسہ کے تعلیمی وتربیتی نظام کی تعریف فرماتے تھے ۔ ان صاحب نے حضرت سے اپنے مدرسہ کے لئے تعارفی کلمات لکھنے کی درخواست کی ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا ۔ عزیزم السلام علیکم آپ کی خواہش ہے میں نے تحریر لکھ دی ہے ، میری تحریر کی حیثیت ہی کیا ہے ، آپ کے لئے دعاء کر رہا ہوں میرے لئے دعاء کرتے رہیں ، اللہ پاک آخر وقت تک اپنی مرضیات میں مشغول رکھیں ، صحت بہت خراب ہورہی ہے ، اس کے لئے بھی دعاء کریں ۔ صدیق احمد وہ تحریر یہ ہے ۔ ’’جامعہ مظہر السعادۃ میں حاضری کی سعادت حاصل ہوئی ہے ، یہاں کا نظم ونسق اور تعلیمی معیار بحمدہ تعالی بہت بہتر ہے ، تربیت کا معقول انتظا م ہے ، جامعہ ہر اعتبار سے ترقی کے منازل طے کر رہا ہے ، یہ سب بانی جامعہ کے اخلاص کی برکت ہے ، جن کی انتھک مساعی سے اتنی قلیل مدت میں جامعہ نے حیرت انگیز ترقی کی ، اللہ پاک ہر قسم کے شر ور وفتن سے محفوظ رکھیں ، اور تمام مقاصد میں بآسانی کامیابی حاصل ہو‘‘۔ صدیق احمد خادم جامعہ عربیہ ، ھتورا۔ باندہ ۱۶ ج ۲؍ ۱۴۰۸ھ