مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
چندہ کے سلسلہ میں اس طرح نہ کہا کیجئے بعض اہل ثروت سرمایہ دار حضرات چندہ وصول کرنے والوں اور مدرسہ والوں سے یہ فرمادیا کرتے تھے کہ اگر حضرت مولانا صدیق احمد صاحب فرمادیں ، ان کی تصدیق وتائید لے آئو ، اگر وہ لکھ دیں گے تو میں دے دوں گا ، اور لوگ آآکر حضرت سے خاص طور پر ان کے نام سفارشی خطوط لکھوانے کی کوشش کرتے تھے ، اور حضرت اقدس اس کو ناپسند فرماتے تھے ، بالآخر حضرت نے ان رئیس کے نام مندرجہ ذیل خط ارسال فرمایا ۔ مکرمی جناب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ خدا کرے خیریت ہو ۔ آپ کے پاس ہر طرح کے لوگ پہنچ رہے ہیں ، آپ ان سے یہ فرمادیتے ہیں کہ صدیق لکھ دے تو میں اتنی رقم دے دوں گا ، اور رقم بھی ہزاروں کی سناتے ہیں ، براہ کرم آپ میرے بارے میں کچھ نہ فرمایا کریں ، میں مجبوراً لکھتا ہوں حالانکہ مجھ کو شرح صدر نہیں ہوتا ، آپ سے لوگ ناجائز طور پر رقم وصول کرتے ہیں ، آپ اچھی طرح تحقیق کر لیاکریں ، ان حضرات سے فور ی طور پر دینے کا وعدہ نہ کیا کریں ۔ صدیق احمدمیں چندہ کی شخصی اپیل نہیں لکھتا ایک مدرسہ کے ذمہ دار نے حضرت اقدس سے چند مخصوص احباب کے نام شخصی طور پر چندہ کی اپیل لکھنے کی درخواست کی، حضرت نے عمومی انداز میں ایک اپیل لکھ دی اور مندرجہ ذیل خط تحریر فرمایا ۔ مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ایک اپیل لکھ دی ہے ، کسی مخصوص آدمی کے نام آج تک میں نے اس قسم کا خط نہیں لکھا ،