مدرسہ قائم کرنے کا طریقہ |
درسہ قا |
|
مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم مجھ یاد نہیں کہ میری سر پرستی میں ایسا کوئی مدرسہ چل رہا ہے ، ان سے آپ تحریر طلب کیجئے کہ صدیق نے تم کو کوئی تحریر دی ہو ، اور سرپرستی منظور کی ہو تو دکھائیے۔ صدیق احمد جامعہ عربیہ ھتورا ۔ باندہ ایک اور صاحب نے لکھا کہ قاری مشتاق صاحب کے نام سے ایک مدرسہ کھولا ہے ، چندہ کے لئے اپیل تحریر فرمادیں ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا ۔ مکرمی زید کرمکم السلام علیکم جناب قاری مشتاق صاحب مد ظلہ کی تصدیق میرے پاس بھیج دیجئے ۔ صدیق احمد مکرمی زید کرمکم السلام علیکم مدرسہ کے حالات تحریر کیجئے ۔ میں اتنی دور رہتا ہوں ، میری تحریر کا کیا اثر ہوگا۔ وہاں کے مقامی علماء اور معزز حضرات سے اپیل تحریر کرائیے ، میں بھی اس میں انشاء اللہ کچھ لکھ دوں گا۔ صدیق احمد جامعہ عربیہ ، ھتورا۔ باندہ