کرلے تو یہ سعی حج کی ہو جائے گی۔ اب اس کو طواف زیارت کے بعد سعی کی ضرورت نہیں ہے، مگر تمتع والے کے لیے سعی بعد میں کرنا بہتر ہے۔ [شامی: ۳/۵۴۰، کتاب الحج]
نوٹ:- افرادؔ اور قرانؔ والے کے لیے طواف قدوم سنت ہے ،قرانؔ والا عمرہ کا طواف وسعی کرکے طواف قدوم کرے گا۔ تمتع والے پر طواف قدوم نہیں ہے۔ [شامی: ۳/۵۰۶، کتاب الحج]
بہر حال آپ کا حج تمتع ہے توآپ کو طواف زیارت کے بعد سعی کرنی ہے، چاہے پہلے کریں یا بعدمیں ۔
فائدہ: صفا مروہ کی سعی میں یہ بات اچھی طرح سمجھ لیں کہ سات چکر سے سعی مکمل ہوگی اور سات چکر کی کی ترتیب اس طرح ہے کہ صفا سے مروہ پہنچیں گے تو ایک چکر ہوا پھر مروہ سے صفا پر آئیں گے تو دو چکر ہوئے اس طرح ساتواں چکر مروہ پر ختم ہوگا، بعض حاجی نہ جاننے کی وجہ سے مروہ جا کر واپس صفا پر آنے کو ایک چکر سمجھتے ہیں حالانکہ یہ دو چکر ہوئے، تو ان کی بڑی غلطی ہے۔
مسئلہ: طواف زیارت حج کا فرض ہے، اگر کسی نے طواف زیارت نہیں کیا اور چلا گیا تو جب تک دوبارہ مکہ آکر طواف زیارت نہ کرے اس کی