دعائیہ کلمات
شیخ طریقت حضرت مولانا قمرالزماں صاحب الٰہ آبادی دامت برکاتہم
عرض ہے کہ مولانا حفظ الرحمن صاحب قاسمی پالنپوری (کاکوسی) کی تصنیف ’’آسان حج‘‘ پر سرسری نگاہ ڈالی جس سے بخوبی اندازہ ہواکہ ماشاء اللہ مصنف نے نہایت واضح اور آسان طریقے سے حج کے فضائل ومسائل کو تحریر فرمایا ہے۔ جس سے انشاء اللہ جملہ حجاج کرام کو حج وعمرہ کے سلسلہ میں بہترین رہبری ورہنمائی میسر ہوگی۔
اس لئے حجاج کرام سے گذارش ہے کہ اس کو اپنے پاس رکھیں اور مطالعہ کریں۔ انشاء اللہ اس سے مقبول ومبرور حج کی دولت نصیب ہوگی اور اللہ تعالیٰ رضا وخوشنودی کا شرف ہوگا۔
اس کی افادیت وقبولیت کے لئے دل سے دعاکرتا ہوں اور مولانا حفظ الرحمن صاحب کے لئے بھی دعاکرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کی سعی کو قبول فرمائے۔ آمین اور مزید کتب نافعہ کی تصنیف مرحمت فرمائے۔ آمین والسلام
محمد قمرالزماں الہ آبادی-۱۶؍صفر المظفر۱۴۲۷ھ