مکہ کے تاریخی اور متبرک مقامات
(۱) جنت المعلیٰ: مکہ مکرمہ کا قبرستان ہے اور بقیع یعنی مدینہ کے قبرستان کے سوا باقی تمام قبرستان سے افضل ہے، اس کی زیارت بھی مستحب ہے۔
(۲) جبل ابوقبیس: مسجد حرام سے باہر صفا سے متصل ایک پہاڑ ہے، جس پہاڑ پر چڑھ کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش کو اسلام کی دعوت دی تھی، یہاں بنوہاشم آباد تھے او راسی میں وہ گھاٹی تھی جس میں تین سال تک حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بنو ہاشم کا بائیکاٹ ہوا تھا۔اس جگہ آج شاہی محل بنا ہوا ہے۔
(۳) مولد النبی: وہ جگہ جہاں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش ہوئی، صفا سے معلاۃ جانے والے راستے پر سیدھی جانب شعب بنی عامر میں سڑک کے کنارے واقع ہے، اب یہاں ایک لائبریری قائم ہے۔
(۴) غار حراء: جبل نور میں وہ غار ہے جہاں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نبوت