حج کا چوتھا دن؛ ۱۱؍ذی الحجہ
آج آپ کو زیادہ کام نہیں کرنا ہے، اگر آپ نے دسویں تاریخ کو قربانی اور طواف زیارت نہیں کیا تھا تو اس کو آج کرلیں، آج کا خاص کام تینوں جمرات (شیطان) کو سات سات کنکریاں مارنا ہے۔ اس کا وقت زوال کے بعد سے صبح صادق تک رہتا ہے۔ لہٰذا اس میں جلد بازی نہ کریں۔ پہلے چھوٹے شیطان کو سات کنکریاں ماریں، ہر کنکری کے ساتھ دعا بھی پڑھتے جائیں جو پہلے بتائی گئی۔ پھر مجمع سے تھوڑا بہت ہٹ کر قبلہ روہاتھ اٹھاکر دعا کریں۔ پھر درمیانی شیطان کو اسی طرح سات کنکریاں ماریں اور تھوڑا دور ہٹ کر دعا کریں۔ پھر بڑے شیطان کو بھی اسی طرح سات کنکریاں ماریں اور یہاں دعا نہ کریں، اس کے بعد نمازوں اور دعاؤں کے اہتمام کے ساتھ رات منیٰ میں ہی گزاریں ۔ [شامی: ۳/۵۴۰، کتاب الحج]
حج کا پانچواں دن ؛ ۱۲؍ ذی الحجہ
اگر کسی وجہ سے ۱۰؍اور ۱۱؍ کو آپ قربانی اور طواف زیارت نہیں کرسکے تھے تو آج اس سے فارغ ہو جائیں، آج مغرب تک کسی حالت