حرام میں باجماعت نماز پڑھنے کا ثواب دوسری مسجدوں کے مقابلہ میں ایک لاکھ نمازوں سے افضل ہے۔ [بخاری: ۱۱۹۰، عن ابی ہریرہ ص]
اورایک روایت میں مسجد نبوی کی ایک نماز کا ثواب پچاس ہزار نمازوں کے برابر بتایا گیا ہے۔ [ابن ماجہ: ۱۴۱۳، عن انس بن مالک ص]
مسجد نبوی میں چالیس نمازیں
مدینہ منورہ کے قیام میں افضل ترین عمل یہ ہے کہ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف کثرت سے پڑھا جائے اور نمازوں کو باجماعت مسجد نبوی میں ادا کیا جائے۔ مسجد نبوی میں چالیس نمازوں کی بڑی فضیلت ہے۔
حضرت انس ص سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے میری مسجد میں چالیس نمازیں پڑھیں، ان میں سے ایک بھی فوت نہ ہوئی ہو تو اس کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے تین قسم کی برأت کا علان ہے، یعنی تین قسم کی مصیبتوں سے حفاظت کا اعلان ہے۔
(۱) جہنم سے حفاظت (۲)عذابِ الٰہی سے حفاظت
(۳) نفاق سے حفاظت [مسند احمد: ۱۲۵۸۳، عن انس بن مالک ص]