جہاں سے نکال اچھائی کے ساتھ نکال اور مجھے خاص اپنے پاس سے ایسا اقتدار عطا فرما جس کے ساتھ (تیری) مدد ہو۔ پھر چلتے چلتے دعا کریں اے اللہ !جس کرم سے تو نے مجھے یہ دن دکھایا ہے کہ میں تیرے حبیب کے محبوب شہر میں داخل ہورہا ہوں، اسی کرم سے تو مجھے یہاں کی خاص برکتیں عطا فرما اور ان تمام باتوں سے میری حفاظت فرما جو ان برکتوں سے محرومی کا ذریعہ ہوں۔
مسجد نبوی میں حاضری
مدینہ منورہ میں بھی بسیں آپ کو آپ کی بلڈنگ تک پہنچا دیںگی۔ سامان ترتیب سے رکھ کر ضروریات سے فارغ ہوکر اگر داخلہ سے پہلے غسل اور کپڑے بدلنے کا موقع نہ ملا ہو تو اب غسل یا وضوکرکے کپڑے بدل کر سب سے پہلے مسجد نبوی میں حاضر ہوں۔مسجد میں داہنے پیر سے داخل ہوتے ہوئے یہ دعا پڑھیں۔ ’ بِسْمِ اللّٰہ اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ، اَللّٰہُمَّ افْتَحْ لِیْ اَبَوَابَ رَحْمَتِکَ‘‘
[ابن ماجہ: ۷۷۱، عن فاطمہ رضی اللہ عنہا؛ ترمذی: ۳۱۴، عن فاطمہ رضی اللہ عنہا؛ مسلم: ۱۶۸۵، عن ابی حمید رضی اللہ عنہ ]