احسان فرما جیساکہ تونے اپنے اولیاء اور نیک بندوں پرکیا ہے اے سب سے بڑھ کر رحم کرنے والے۔
جمرات کی رمی کے بعد کی دعا
جمرات کی رمی کے بعد یہ دعا پڑھے
اَللّٰہُمَّ اجْعَلْہٗ حَجًّا مَبْرُوْرًا وَذَنْبًا مَغْفُوْرًا وَسَعْیَا مَشْکُوْرًا ۔ [زیلعی ۲/۳۰]
ترجمہ: اے اللہ! اس کو میرے لئے حج مبرور بنا اور میرے گناہ معاف فرما اور میری کوشش کو قبول فرما۔
حلق کی دعا
قربانی کے بعد سرمنڈواتے وقت یہ دعا پڑھے:
اَللّٰہُمَّ بَارِکْ فِیْ نَفْسِیْ وَاغْفِرْلِیْ ذُنُوْبِیْ وَاجْعَلْ لِیْ لِکُلِّ شَعْرَۃٍ مِنْہَا نُوْرًا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ [قاضی خاں ۱/۳۱۹]
ترجمہ: اے اللہ میرے اندر برکت عطا فرما او رمیرے گناہ معاف فرما اور سرکے ان بالوں میں سے ہر بال کے بدلے میں قیامت کے دن ایک ایک نور عطا فرما۔