چاہتا ہے تو امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک زوال سے پہلے کنکری مارنا کراہت کے ساتھ جائز ہے۔ [کتاب المسائل]
رمی کی فضیلت
رمی کی بڑی فضیلت ہے ہرکنکری پر اللہ تعالیٰ ایک مہلک، بھاری گناہ معاف کرتا ہے، جو آدمی کو ہلاک کرنے کے لئے کافی ہوتا ہے۔[مسند بزار: ۶۱۷۷، ابن عمر رضی اللہ عنہ ]
طوافِ وِدَاع
اب ماشاء اللہ آپ کا حج اللہ نے پورا کردیا۔ اب آپ پرکوئی خاص کام باقی نہیں رہا، صرف ایک کام رہ گیا ہے وہ یہ کہ جب آپ مکہ سے رخصت ہوںگے تو آپ کو رخصتی طواف کرنا ہے۔ جس کو طواف وداع کہتے ہیں۔ وہ بھی صرف طواف ہے، اس میں سعی نہیں ہے۔ اور اس میں بھی یہ سہولت ہے کہ بالکل نکلتے وقت اگر موقع نہیں مل سکا تو کوئی حرج نہیں ہے۔ حج کے بعد مکہ میں جتنے دن آپ رہیں گے تو اس میں آپ نفل طواف کریںگے ہی، تو جو آخری طواف آپ نے کیا ہے وہ