اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ اَنْ تَرْزُقْنِیْ فِیْ ہٰذَا الْمَکَان جَوَامِعَ الْخَیْرِ کُلِّہٖ وَاَنْ تَصْرِفَ عَنِّیْ السُّوْئَ کُلَّہٗ فَاِنَّہٗ لایَفْعَلُ ذٰلِکَ غَیْرُکَ وَلا یَجُوْدُ بِہٖ اِلاَّ اَنْتَ [زیلعی ۲/۲۷]
ترجمہ: اے اللہ بیشک میں تجھ سے اس بات کا سوال کرتا ہوں کہ مجھ کو اس مقدس مقام میں تمام نیکیوں اور بھلائیوں کا مجموعہ عطا فرما اورمجھ سے ہر قسم کی برائیوں کو دورفرما، بیشک تیرے علاوہ یہ کام کوئی نہیں کرسکتا، اور نہ تیرے سوا کوئی دوسرا اس بھلائی کی بخشش کرسکتا ہے۔
مزدلفہ سے منیٰ پہنچ کر پڑھنے کی دعا
جب مزدلفہ سے منیٰ پہنچ جائے تو جمرات تک پہنچنے سے پہلے تلبیہ کثرت سے پڑھے اور یہ دعا پڑھے۔
اَللّٰہُمَّ ہٰذِہٖ مِنٰی قَدْ اَتَیْتُہَا وَاَنَا عَبْدُکَ وَابْنُ عَبْدِکَ اِسْئَلُکَ اَنْ تَمُنَّ عَلَیَّ بِمَا مَنَنْتَ بِہٖ عَلٰی اَوْلِیَائِکَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ [قاضی خاں ۱/۳۱۷]
اے اللہ یہ مقام منیٰ ہے جس میں میں حاضر ہوا ہوں اور میں تیرا بندہ ہوں اور تیرا بندہ زادہ ہوں، تجھ سے یہ سوال کرتا ہوں کہ تو مجھ پر ایسا