بَیْتِکَ عَظِیْمٌ وَوَجْہَکَ کَرِیْمٌ، وَاَنْتَ یَااَللّٰہُ، حَلِیْمٌ، کَرِیْمٌ، عَظِیْمٌ، تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّیْ۔[کتاب المناسک ۴۵]
ترجمہ: اے اللہ بیشک تیرے میرے اوپر بیشمار حقوق ہیں جو تیرے اور میرے درمیان میں ہیں، اوربے شمار حقوق میرے اور تیری مخلوق کے درمیان میں ہیں، اے اللہ ان میں سے جو حقوق تیرے ہیں تو اسے معاف فرمادے، اور جو تیری مخلوق کے ہیں ان کو اپنی مخلوق سے بخشوانے کی ذمہ داری لے لے، اور مجھ کو حلال کمائی کی توفیق عطا فرما اور حرام سے حفاظت فرما، اے اللہ تیری اطاعت کے ذریعہ سے معصیت سے حفاظت او رتیرے فضل سے غیروں کے محتاج بننے اور احسان مند ہونے سے حفاظت فرما، اے بہت زیادہ بخشنے والے، اے اللہ بیشک تیرا گھر بڑی عظمت والا ہے، اور تیری ذات کرم والی ہے، اے اللہ تو بڑا بردبار کرم والا ہے اور عظمت والا ہے، معاف کرنے کو تو پسند فرماتا ہے لہٰذا مجھے معاف کردے۔
طواف کے ساتویں چکر کی دعا
طواف کے ساتویں چکر میں یہ دعا پڑھے