سے، اور پناہ مانگتا ہوں مال، اہل وعیال اور اولاد کی تبدیلی سے۔
اے اللہ میں قبر کے فتنے سے، تیرے دربار میں پناہ مانگتا ہوں، اور زندگی اور سکرات موت کی سختیوں سے پناہ مانگتا ہوں، اور دنیا اور آخرت کی رسوائی سے میں تیری پناہ چاہتا ہوں۔
طواف کے چوتھے چکر کی دعا
طواف کے چوتھے چکر میں یہ دعا پڑھے
اَللّٰہُمَّ اجْعَلْہٗ حَجًّا مَبْرُوْرًا وَسَعْیًا مَشْکُوْرًا وَذَنْبًا مَغْفُوْرًا وَعَمَلاً صَالِحًا مَقْبُوْلَا وَتِجَارَۃً لَنْ تَبُوْرَ [زیلعی۲/۱۷] یَاعَلِیْمُ مَافِیْ الصُّدُوْرِ اَخْرِجْنِیْ یَا اَللّٰہُ مِنَ الظُّلَمَاتِ اِلَی النُّوْرِ، اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مُوْجِبَاتِ رَحْمَتِکَ وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِکَ وَالسَّلاَمَۃَ مِنْ کُلِّ اِثْمٍ وَالْغَنِیْمَۃَ مِنْ کُلِّ بِرٍ [ترمذی ۱/۱۰۹] وَالْفَوْزَ بِالْجَنَّۃِ وَالنَّجَاۃَ مِنَ النَّارِ[حصن حصین ۳۲۱] رَبِّ قَنِّعْنِیْ بِمَا رَزَقْتَنِیْ وَبَارِکْ لِیْ فِیْمَا اَعْطَیْتَنِیْ وَاخْلُفْ عَلٰی کُلِّ غَائِبَۃٍ لِیْ مِنْکَ بِخَیْرٍ
[کتاب المناسک ۳۹]