بیشک آپ پاک ذات ہیں، اور عظیم ترین فضل اور احسان والے ہیں۔
رسول اللہﷺ کے وسیلہ سے شفاعت کی دعا
صلوۃ وسلام کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ان الفاظ سے شفاعت کی درخواست کرے۔
یَارَسُوْلَ اللّٰہِ اَسْئَلُکَ الشَّفَاعَۃَ وَاَتَوَسَّلُ بِکَ اِلَی اللّٰہِ فِیْ اَنْ اَمُوْتَ مُسْلِمًا عَلٰی مِلَّتِکَ وَسُنَّتِکَ [فتح القدیر ۳/۱۸۱]
ترجمہ: یارسول اللہ میں آپ سے شفاعت کا طلبگار ہوں اور اللہ کے دربار میں آپ کا وسیلہ چاہتا ہوں اس بات پر کہ مسلمان ہونے کی حالت میں آپ کی سنت وملت پر مروں۔
دوسروں کی طرف سے سلام
دوسروں نے اگر سلام پیش کرنے کے لئے کہا ہے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اس طرح سلام پیش کرے۔
اَلسَّلامُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ مِنْ فُلانٍ اِبْنِ فُلانٍ یَسْتَشْفِعُ بِکَ اِلٰی رَبِّکَ [ غنیہ الناسک۳۷۹]