وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حَبِیْبَ اللہِ، اَلصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا خَیْرَ خَلْقِ اللہِ، اَلصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا سَیِّدَ وُلْدِ اٰدَمَ‘‘ سلام عرض کرنے کے بعد حضور ﷺ سے شفاعت کی درخواست کریں کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم! میں اللہ کے سامنے اپنے گناہوں سے توبہ کرتا ہوں اور معافی مانگتا ہوں، آپ بھی میرے لیے استغفار فرمائیں اور اللہ کے دربار میں آپ کا وسیلہ چاہتا ہوں، اس بات پر کہ مسلمان ہونے کی حالت میں آپ کی سنت وملت پر مروں۔
دوسروں کی طرف سے روضہ اقدس پر سلام
اس کے بعد جن دوستوں ،بزرگوں اور عزیزوں نے آپ سے سلام کی فرمائش کی ہے اور بعض سے آپ نے وعدہ بھی کرلیا ہے ان کا سلام، حضور ﷺکو پہنچائیں، نام یاد ہوں تو نام لے کر یا سب کی طرف سے اس طرح کہیں کہ یارسول اللہ! آپ پر ایمان رکھنے والے اور آپ کا نام لینے والے چندبزرگوں اور عزیزوں نے سلام عرض کیا ہے، آپ ان کا سلام قبول فرمائیں اور ان کے لیے بھی اپنے رب سے مغفرت مانگیں، وہ بھی آپ کی شفاعت کے طلب گار اور امیدوار ہیں (یہ بات