ہے، اسی کے لئے ہر قسم کی تعریف ہے، وہی ہر چیز پر قادر ہے، ہم لوٹنے والے ہیں، توبہ کرنے والے ہیں، عبادت کرنے والے ہیں، اپنے رب کی تعریف کرنے والے ہیں، اللہ نے اپنا وعدہ سچ کر دکھایا اور اپنے بندے کی مدد فرمائی اور اس نے تن تنہا لشکروں کو شکست دی۔
مدینہ منورہ کے قریب پہنچ کر پڑھنے کی دعا
جب مدینہ منورہ کی طرف روانہ ہوں تو راستہ میں کثرت سے درود شریف پڑھتے رہیں اور جب مدینہ کے قریب پہنچ جائیں تو یہ دعا پڑھیں۔
اَللّٰہُمَّ ہٰذَا حَرَمُ رَسُوْلِکَ فَاجْعَلِ الدُّخُوْلَ وَقَایَۃً مِنَ النَّارِ وَاَمَانًا مِنَ الْعَذَابِ وَسُوْئِ الْحِسَابِ۔[ قاضی خان ۱/۱۳۹]
ترجمہ: اے اللہ یہ آپ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا حرم پاک ہے، اس حرم کو میرے لئے جہنم سے بچاؤ کا ذریعہ بنا اور اس کو میرے لئے عذاب اور برے حساب کتاب سے حفاظت کا ذریعہ بنا۔
مدینہ منورہ میں داخلہ کے وقت پڑھنے کی دعا
جب مدینہ منورہ میں داخل ہو جائے تو یہ دعا پڑھے: