آسان حج ۔ حج ، عمرہ اور زیارت مدینہ منورہ |
|
رحمتوں اور اس کی نعمتوں کو جتنا لوٹ سکیں لوٹیں۔ مزے لوٹو کلیم اب بن پڑی ہے بڑی اونچی جگہ قسمت لڑی ہےنقشہ حج وعمرہ آگے جس میں عمرہ اور حج کے کاموں کی نشاندہی کے ساتھ اس کی وضاحت ہے کہ عمرہ اور حج میں فرائض کتنے ہیں اور واجبات کتنے ہیں۔عمرہ کا نقشہ عمرہ میں چار کام کرنے ہے۔ ۲؍ فرض اور ۲؍ واجب ۱ نیت اور تلبیہ کے ساتھ احرام (فرض) ۲ رمل اور اضطباع کے ساتھ طواف (فرض) ۳ صفا اور مروہ کے درمیان سعی (واجب) ۴ سرمنڈوانا یا کتروانا (واجب) حج میں پانچ دنوں میں ۹؍ کام کرنے ہیں، ۳؍ فرض اور۶؍ واجب