حج وعمرہ کے فضائل
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص اللہ کی خوشنودی کے لیے حج کرے اور (حج کے دوران) فحش گوئی سے بچے اور نافرمانی نہ کرے تو وہ گناہوں سے ایسا پاک ہوکر لوٹے گا جیسے اس دن پاک تھا جب اس کی ماں نے جنا تھا۔ [بخاری/ مسلم :۱۵۲۱،ابوہریرہ رضی اللہ عنہ]
حضور ﷺنے ارشاد فرمایا: حاجی کبھی فقیر نہیں ہوسکتا۔
[طبرانی اوسط:۵۲۱۳،جابر ]
رسول اللہ ﷺ نے ارشاد: فرمایا حج وعمرہ کرنے والے اللہ تعالیٰ کے مہمان ہیں اگر وہ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں تو دعا قبول فرمائے، اگر وہ مغفرت طلب کریں تو وہ ان کی مغفرت فرمائے۔
[ابن ماجہ: ۲۸۹۲، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا جب کسی حاجی سے تمہاری ملاقات ہو تو اس کے اپنے گھر میں پہنچنے سے پہلے اس کو سلام کرو، اور مصافحہ کرو اور اس سے اپنی مغفرت کی دعا کی درخواست کرو، کیونکہ وہ اس حال میں ہے کہ اس کے گناہوں کی مغفرت ہوچکی ہے۔ [مشکوٰۃ:۲۵۳۸]