دلوں کو ایمان کے نور سے منور کردے اور کفر وفسق سے ہمیں نفرت عطا فرما اور ہم کو ہدایت یافتہ لوگوں میں شامل فرما۔ اے اللہ مجھ کو قیامت کے دن کے عذاب بچا، جس دن تو اپنے بندوں کو دوبارہ زندہ فرمائیگا، اے اللہ ہم کو بغیر حساب کتاب جنت عطا فرما۔
طواف کے تیسرے چکر کی دعا
طواف کے تیسرے چکر میں یہ دعا پڑھے
اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الشَّکِّ وَالشِّرْکِ وَالشِّقَاقِ وَالنِّفَاقِ وَسُوْئِ الْاَخْلَاقِ وَسُوْئِ الْمنظرِ وَالْمُنْقَلَبِ فیْ المالِ وَالاَہلِ وَالوَلدِ [تبیین الحقائق ۲/۱۷]
اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْقَبْرِ، وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْیَائِ وَالْمَمَاتِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنَ الْخِزْیِ فِیْ الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ [تبیین الحقائق ۲/۱۷]
ترجمہ: اے اللہ میں تیرے دین اور احکام میں شک کرنے سے پناہ مانگتا ہوں، میں پناہ مانگتا ہوں کسی کو تیرا، ہمسر بنانے سے اور تیرے احکام کی مخالفت کرنے سے اور نفاق سے، سوء اخلاق سے، بری چیز دیکھنے