ترجمہ: یا رسول اللہ آپ پر درود وسلام ہو، فلاں ابن فلاں ( اس جگہ اس کا نام لیں) کی طرف سے ، وہ آپ سے اپنے رب کے دربار میں شفاعت کاطالب ہے، لہٰذا آپ اس کے لئے اور تمام مسلمانوں کے لئے شفاعت فرمائیں۔ اگر بہت سارے لوگوں نے سلام پیش کیا ہے اور نام یاد نہیں ہے تو اس طرح پیش کرے۔
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ مِنْ جَمِیْعِ مَنْ اَوْصَانِیْ بِالسَّلامِ عَلَیْکَ [معلم الحجاج]
ترجمہ: یا رسول اللہ آپ پر درودوسلام ہو ان تمام لوگوں کی طرف سے ، جنہوں نے مجھ کو آپ پر سلام پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
حضرت ابوبکر صدیق پر سلام
حضرت ابوبکر صدیق پر اس طرح سلام پیش کریں۔
اَلسَّلامُ عَلَیْکَ یَاخَلِیْفَۃَ رَسُوْلِ اللّٰہِ وَثَانِیَہ فِیْ الْغَارِ وَرَفِیْقَہٗ فِیْ الْاَسْفَارِ وَ اَمِیْنَہٗ عَلَی الْاَسْرَارِ اَبَابَکْرِ نِ الصِّدِّیْقِ جَزَاکَ اللّٰہُ عَنْ اُمَّۃِ مُحَمَّدٍ خَیْرًا [فتح القدیر ۳/۸۱]
ترجمہ: آپ پر سلام ہو اے اللہ کے رسول کے خلیفہ غار میں ان کے