سواری پرسوار ہونے کی دعا
سواری پر یہ دعا پڑھ کر سوار ہوجائے۔
’’سُبْحَانَ الَّذِیْ سَخَّرَلَنَا ہٰذَا وَمَاکُنَّا لَہٗ مُقْرِنِیْنَ، وَاِنَّا اِلٰی رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ‘‘ [مسلم۱/۴۳۴، ترمذی۲/ ۱۸۳]
ترجمہ: اللہ کی ذات پاک ہے جس نے اس کو ہمارے اختیار میں دیا ہے اور ہم اس کو اپنے قابو میں کرنے کے اہل نہیں تھے اور ہم اپنے رب کے پاس ضرور لوٹنے والے ہیں۔
دورانِ سفر پڑھتے رہنے کی دعا
دوران سفر یہ دعا پڑھتے رہا کریں۔
’’اَللّٰہُمَّ ہَوِّنْ عَلَیْنَا سَفْرَنَا ہٰذَا وَاَطْوِعَنَّا بُعْدَہٗ اَللّٰہُمَّ اَنْتَ الصَّاحِبُ فِی السَّفْرِ وَالْخَلِیْفَۃُ فِی الْاَہْلِ اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ وَعْثَائِ السَّفْرِ وَکَآبَۃِ الْمَنْظَرِ وَسُوْئِ الْمُنْقَلَبِ فِی الْمَالِ وَالْاَہْلِ‘‘ [مشکوٰۃ ۱/۲۱۳]
ترجمہ: اے اللہ ہمارے اس سفر کو ہم پر آسان فرما اور اس کی دوری کو ہم پر سمیٹ دے، اے اللہ آپ ہی سفر میں ہمارے رفیق ہیں اورآپ