اپنے گھر کا آخری سفر نہ بنا، اور دوبارہ لوٹ کر آنا نصیب فرما یہاں تک کہ تو مجھ سے راضی ہو جائے، اے ارحم الراحمین اپنی رحمت سے میری دعا قبول فرما۔
میزاب رحمت کے نیچے پڑھنے کی دعا
بیت اللہ کے پرنالے کے نیچے بھی دعائیں قبول ہوتی ہیں اس کو میزاب رحمت کہتے ہیں، اس جگہ یہ دعا پڑھے۔
اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ اِیْمَانًا لایَزُوْلُ وَیَقِیْنًا لایَنَفَدُ وَمُرَافَقَۃَ نَبِیِّکَ ﷺ اَللّٰہُمَّ اَظِلَّنِیْ تَحْتَ ظِلِّ عَرْشِکَ یَوْمَ لاظِلَّ اِلاَّ ظِلُّ عَرْشِکَ وَاسْقِنِیْ بِکَأْسِ مُحَمَّدٍ ﷺ شَرْبَۃً لااَظْمَأُ بَعْدَہَا اَبَدًا [تبیین الحقائق ۲/۱۷]
ترجمہ: اے اللہ میں تجھ سے ایسا ایمان مانگتا ہوں جو کبھی ختم نہ ہو اور تیرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ مانگتا ہوں، اے اللہ مجھے اس دن اپنے عرش کا سایہ عطا فرما، جس دن عرش کے سایہ کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیالے سے ایسا شربت پلادے کہ اس کے بعد کبھی پیاس نہ لگے۔