کے رب کی پناہ لیتا ہوں قرضہ سے اور محتاجی سے اور سینہ کی تنگی سے اور قبر کے عذاب سے۔ اگر ہوسکے تو ہمارے ادارۂ دینیات کے ہر فرد کے لیے دعائے خیر کرے۔
عمرہ اور اس کا طریقہ
اب آپ کو عمرہ کرنا ہے، عمرہ بہت آسان ہے، عمرہ میں آپ کو صرف چار کام کرنے ہیں۔ اس کو ذہن میں بٹھالو۔
(۱) پہلا کام: نیت اور لبیک کے ساتھ احرام باندھنا، احرام تو آپ کا بندھا ہوا ہے۔ [شامی:۳]
(۲) دوسرا کام: بیت اللہ کا طواف کرنا، رمل اور اضطباع کے ساتھ۔ بیت اللہ کے گرد سات چکر لگانے کو طواف کہتے ہیں۔
[شامی: ۳/۵۱۰]
رملؔ کہتے ہیں کاندھے ہلاتے ہوئے قریب قریب قدم رکھ کر ذرا اکڑ کر چلنا، رمل طواف کے پہلے تین چکروں میں ہوتا ہے۔
اضطباعؔ کہتے ہیں احرام کی اوپر والی چادر کو داہنی بغل کے نیچے سے نکال کر بائیں کندھے پر ڈالنا، اضطباع طواف کے ساتوں چکر میں ہوتا ہے۔