ان گناہوں کو معاف فرما جو تیرے علم میں ہے، بیشک تو ہی سب پر غالب اور زیادہ کرم کرنے والا ہے۔
میلین اخضرین کے بعد مروہ کی طرف چلنے کی دعا
جب ہرے ستونوں سے مروہ کی طرف بڑھے تو یہ دعا پڑھے:
اَللّٰہُمَّ اسْتَعْمِلْنِیْ بِسُنِّۃِ نَبِیِّکَ مُحَمَّدٍ ﷺ وَتَوَفَّنِیْ عَلٰی مِلَّتِہٖ وَاِعِذْنِیْ مِنْ مُضِلاَّتِ الْفِتَنِ بِرَحْمَتِکَ یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ ۔ [تبیین الحقائق ۲/۲۰]
ترجمہ: اے اللہ مجھ کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کا پابند بنا، اور مجھ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین پر موت عطا فرما اور ہر گمراہ کن فتنوں سے اپنی رحمت کے ذریعہ سے میری حفاظت فرما، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے مجھے اپنی رحمت سے نواز۔
عرفات کی طرف جاتے ہوئے پڑھنے کی دعا
۹؍ذی الحجہ کو عرفات کی طرف روانہ ہوتے وقت یہ دعا پڑھے:
اَللّٰہُمَّ اِلَیْکَ تَوَجَّہْتُ وَعَلَیْکَ تَوَکَّلْتُ وَوَجْہَکَ اَرَدْتُ فَاجْعَلْ ذَنْبِیْ مَغْفُوْرًا وَحَجًّا مَبْرُوْرًا وَارْحَمْنِیْ وَلاَ تُخَیِّبْنِیْ