حتی کہ میں جان لوں کہ مجھ کو صرف اتنی مقدار پہنچ سکتی ہے جتنا تو نے میرے لئے لکھ دیا ہے، اور میں تجھ سے اس چیز پر رضا مندی طلب کرتا ہوں جتنا تو نے میرے مقدر کر رکھا ہے، اے تمام رحم کرنے والوں میں زیادہ رحم کرنے والے۔
ملتزم پر پڑھنے کی دعا
ملتزم خانہ کعبہ کے دروازہ اور حجراسود کے درمیان بیت اللہ کی دیوار کا حصہ ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اس جگہ بچے کی طرح لپٹ کر دعا کرتے تھے، اس جگہ اگر موقع مل جائے تو یہ دعا پڑھے
اَللّٰہُمَّ اِنَّ ہٰذَا بَیْتُکَ الَّذِیْ جَعَلْتَہٗ مُبَارَکًا وَہُدیٰ لِلْعَالَمِیْنَ، اَللّٰہُمَّ کَمَا ہَدَیْتَنِیْ لَہٗ فَتَقَبَّلْ مِنِّیْ وَلاَ تَجْعَلْ ہٰذَا آخِرَ الْعَہْدِ مِنْ بَیْتِکَ وَارْزُقْنِیْ الْعَوْدَ اِلَیْہِ حَتّٰی تَرْضیٰ عَنِّیْ بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔ [مراقی الفلاح ۴۰۱]
اے اللہ بیشک یہ تیرا وہ گھر ہے جس کو تونے تمام عالم کے لئے برکت اور ہدایت کا ذریعہ بنایا ہے، اے اللہ جس طرح تونے مجھے اس حج کے لئے ہدایت دی اس طرح میری طرف سے قبول فرما، اور میرے اس سفر کو